Emaarنے کراچی میں Crescent Bay کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

کراچی (پ ر) تعمیرات اور جائیداد سے متعلق حل فراہم کرنے کے حوالے سے عالمگیر شہرت کی حامل کمپنی Emaarنے کراچی میں اپنے Crescent Bayکے منصوبے میں کورل ٹاورز کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس افتتاحی تقریب کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے Crescent Bayکراچی میں اپارٹمنٹس کی بکنگ کے لئے رابطہ کیا۔ Emaar پاکستان نے اپنے Crescent Bay کے منصوبے میں گھروں، ہوٹل، شاپنگ مالز، دفاتر اور تفریحی مقامات کی تعمیر شامل ہے۔ ہلال کی شکل والی تین تعمیر شدہ خلیجوں پر مشتمل یہ منصوبہ پرتعیش طرز زندگی کی نئی مثال قائم کرے گا۔