ہومیکس انیریز سٹوڈیو نے جدید ترین پراڈکٹس متعارف کرا دیں

لاہور (پ ر) ہومیو میکس انٹیریر سٹوڈیو نے لاہور میں نئے سال یکم جنوری 2014ء کی آمد پر اپنی جدید ترین پروڈکٹ رینج متعارف کروائیں اور اپنے پہلے شو روم کا آغاز کیا۔ انجینئر سہیل احمد لاشاری، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اس شو روم کا افتتاح کیا۔ ہومیکس  انٹیریر سٹوڈیو کی مصنوعات میں ہوم ٹیکسٹائل، ہوم فرنیچر اور گھریلو آرائش کی وسیع رینج شامل ہے۔ لاہور میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد انٹیریر سٹوڈیو ہے۔