کراچی بندرگاہ پر ایک لاکھ 21ہزار ٹن سامان اتارا ولادا گیا

کراچی بندرگاہ پر ایک لاکھ 21ہزار ٹن سامان اتارا ولادا گیا

 کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی کی بندرگاہ پر 1 لاکھ 21 ہزار 807 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کے پی ٹی نے 1 لاکھ 21 ہزار 807 ٹن کارگو ہینڈل کیا جس میں 99 ہزار 969 ٹن درآمدات اور 21 ہزار 838 ٹن برآمدات شامل ہیں۔ درآمدات میں 37 ہزار 196 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 3 ہزار 36 ٹن بلک کارگو، 1 ہزار 800 ٹن کوک اور 57 ہزار 937 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو جبکہ برآمدات میں 19 ہزار 744 ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 400 ٹن بلک کارگو، 1 ہزار 154 ٹن سیمنٹ اور 540 ٹن آئل اینڈ لیکیوڈ کارگو شامل ہے۔ کے پی ٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورٹ پر ٹینکرز، کوئلہ اور کنٹینرز سے لدھے ہوئے مزید 6 بحری جہازوں کو برتھ فراہم کی گئیں جبکہ آج (جمعرات کو) موگاس، آئل، کیمیکلز، ایتھنول، کنٹینرز، جنرل کارگو اور یوریا اتارنے اور لادھنے کے لئے مزید 11 بحری جہازوں کی آمد متوقع ہے۔