وزیر پٹرولیم نے ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس کل طلب کر لیا

وزیر پٹرولیم نے ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس کل طلب کر لیا

لاہور (اے این این) وزیر پٹرولیم نے ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے کل (3 جنوری) کو اہم اجلاس طلب کر لیا، خصوصی طور پر چیئرمین اوگرا سعید خان، چیئرمین ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز ایسوسی ایشن  اقبال زیڈ احمد اور چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کو طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ایل پی جی کی قیمتوں اور ملک بھر میں گیس کی ڈیمانڈ اور سپلائی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔