نوجوان کو روزگار کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کیلئے کماتا پاکستان اور ٹیوٹا میں معاہدہ

لاہور(کامرس رپورٹر) کماتا پاکستان اورٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا ) نے غیر ہنر مند افرادکو ملازمتوں کی تلاش میں معاونت فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ٹیوٹا ملازمت کے مواقعوں کی تلاش کے لئے کماتا پاکستان کے ساتھ اپنے فنی اور تکنیکی ٹرینیزکے اعداد و شمارکا تبادلہ کرے گا۔