محکمہ تعلقات عامہ ایپکا یونٹ پنجاب کے انتخابات میں اقبال گروپ کی کامیابی یقینی ہے: چودھری مشتاق علی

 لاہور (پ ر) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب ایپکا یونٹ کے انتخابات میں اقبال گروپ کے امیدوار برائے صدارت چوہدری مشتاق علی نے کہا ہے کہ اقبال گروپ کی الیکشن میں کامیابی یقینی ہے۔ اقبال گروپ کی قیادت الیکشن جیت کر محکمے کے ملازمین کے تمام دیرینہ مسائل حل کرے گی۔ بالخصوص عرصہ دراز سے ملازمین کی رکی ہوئی ترقیوں کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے ملازمین کو ان کا حق دلایا جائے گا۔ اقبال گروپ کا ملازمین کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں کاوشوں اور کوششوں کا شاندار ریکارڈ ہے ۔