سٹیٹ بنک قرضوں تک کاشتکاروں کی رسائی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے: سعید احمد

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک قرضوں تک کاشتکار برادری کی رسائی کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں نچلی سطح پر کاشت کاروں کے لئے مالی خواندگی اور آگہی کے پروگرام منعقد کر رہا ہے سٹیٹ بینک کے شعبہ زرعی قرضہ اور مائیکروفنانس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید احمد نے ضلع اوکاڑہ، پنجاب میں فیصل بینک لمیٹڈ کے تعاون سے ’’زرعی قرضوں پر کاشتکاروں کی مالی خواندگی اور آگہی‘‘ کے ایک روزہ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ زرعی قرضوں دا دائرہ پھیلانے کی غرض سے اسٹیٹ بینک کی کثیر جہتی حکمت عملی میں زرعی قرضوں کو ایک دھارے میں لانا، پالیسی اور ضوابط کی رکاوٹیں دور کرنا، کمرشل بینکوں کی استعداد کاری، کاشتکار برادری تک اطلاعات پہنچانا اور آگہی پھیلانے کی مہمیں چلانا بھی شامل ہے۔