سال نو پر کراچی سٹاک ما رکیٹ کا ریکارڈ سازآغاز ‘ سرمایہ کاری میں 80 ارب سے زائد اضافہ

سال نو پر کراچی سٹاک ما رکیٹ کا ریکارڈ سازآغاز ‘ سرمایہ کاری میں 80  ارب سے زائد اضافہ

کراچی + لاہور (مارکیٹ رپورٹر) سال نو 2014ء کے آغاز پر کراچی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 25300، 25400، 25500 اور 25600 پوائنٹس کی چار بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 347.71 پوائنٹس کے اضافہ سے 25608.85 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ سرمایہ کاری مالیت میں 80 ارب 45 کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا۔  مارکیٹ میں مجموعی طور پر 404 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 295 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 94 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 60 کھرب 56 ارب 50 کروڑ 60 لاکھ 27 ہزار 181 روپے سے بڑھ کر 61 کھرب 36 ارب 96 کروڑ 31 لاکھ 53 ہزار 906 روپے ہو گیا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میںتیزی کا رجحان رہا مجموعی طور پر 129 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔62 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 6 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 61 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 48.25 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 4878.87 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 24 لاکھ 11 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہوا ۔