روپے کے مقابلے میں ڈالر بڑھ کر 105.40روپے ہوگیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر بڑھ کر 105.40روپے ہوگیا

کراچی(مارکیٹ رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالراوربرطانوی پاﺅنڈ میں اضافہ جبکہ یورو میں مجموعی طورپر استحکام کے باعث ڈالر کی قیمت 10پیسے اضافے پر105.40روپے ہوگئی جس کے باعث ڈالرکی قیمت خرید105.10روپے سے بڑھ کر105.20روپے اورقیمت فروخت 105.30روپے سے بڑھ کر 105.40 روپے پر بند رہی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 65پیسے کا اضافہ اوریورو کی قیمت بغیر کسی تبدیلی پر گزشتہ سطح پر مستحکم رہی برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 172.85 روپے سے بڑھ کر173.50روپے اور قیمت فروخت 173.10روپے سے بڑھ کر 173.75روپے کی بلند سطح پر بند رہی یورو کی قیمت خرید144.00روپے اورقیمت فروخت 144.25روپے بغیر کسی تبدیلی پر گزشتہ روز کی سطح پر مستحکم ہوکر بند رہی اس طرح یورو کی قیمت میں مجموعی طورپر استحکام پایا گیا ۔ جبکہ موجودہ ہفتے کے تیسرے روز بھی ڈالر اوردیگر کرنسیوں کے نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طورپراستحکام کا رحجان جاری رہا۔