راوی روڈ سبزی وپھل منڈی کو لکھوڈیر منتقل کرنے کیخلاف آڑھتیوں کی ہڑتال، منڈی بند کرنیکی دھمکی

راوی روڈ سبزی وپھل منڈی کو لکھوڈیر منتقل کرنے کیخلاف آڑھتیوں کی ہڑتال، منڈی بند کرنیکی دھمکی

لاہور (خبر نگار)سبزی وپھل منڈی راوی روڈ لاہور کے آڑھتیوں، دکانداروں اور پھڑیوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے  راوی روڈسبزی وپھل منڈی کو لکھوڈیر منتقل کرنے کے فیصلے کے کیخلاف ہڑتال کرنے  اور کاروبار بند کرنیکی دھمکی دے دی ہے۔ نرخنامہ کی آڑ میں ناجائز گرفتاریوں پر شدید احتجاج کیا۔ آل پاکستان فروٹ و سبزی منڈی اتحاد کے صدر چودھری ظہیر احمد نے کہا کہ انتظامیہ حکومت کو  بدنام کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ اگر حکومت انہیں راہ راست پہ نہ لائی  تو پھر منڈی  بھی بند ہو گی اور احتجاج بھی ہو گا۔