حکومت مختلف اجناس کا ’’انونٹری سسٹم‘‘ متعارف کرائے: ابراہیم مغل

لاہور(کامرس رپورٹر)ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت مختلف اجناس کا فوری انونٹری سسٹم متعارف کرائے ورنہ اس سال کے آخر میں ذخیرہ اندوز سبزیاں پھل و دیگر زرعی اجناس کی قیمتیں  200فیصد تک بڑھا دیں گے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حالات اور واقعات کا تقاضا ہے کہ حکومت ملک میں فوری طور پر زرعی اجناس و دیگر پیداواروں کا انونٹری سسٹم لاگو کرے تاکہ ملک میں موجود مختلف اجناس اور ضرورت کا عوام کو بھی علم ہو کہ وہ کس کے پاس کتنی مقدار میں پڑی ہیں اور حکومت بھی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی روک سکے۔ملک میں اس سال ہر جنس اتنی پیدا ہوئی ہے کہ عوام کو وہ سہولت کے ساتھ سستے نرخوں پر مل سکے لیکن اگر یہ اجناس کولڈ سٹوریج میں رکھ کر ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی قلت پیدا کرکے لوگوں کو لوٹنا شروع کر دیا تو انونٹری نظام ذخیرہ اندوزوں کی سرکو بی کر سکے گا۔