ہزارسی سی سے بڑی پرانی گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں کمی

 اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے دوران ہزارسی سی سے بڑی پرانی گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ۔ آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن(اے پی ایم ڈی اے) کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کے مطابق استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں سال نمایاں حد تک کم ہوئی ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں جولائی تا اکتوبر2013ء کے دوان 4974 گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران10174 گاڑیاں درآمد کی گئی تھیں۔