گل گلائل کی کاشت دسمبر میں مکمل کی جائے: ماہرین

راولپنڈی (اے پی پی) نظامت زرعی اطلاعات نے باغبانوں کو گل گلائل کی کاشت ماہ دسمبر میں مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گل گلائل باغ میں اگائے جانے والے پھولوں میں سے ایک پسندیدہ پھول ہے اس کو گلیڈ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ گلائل کے پھول سفید، سرخ، گلابی، پیلے اور جامنی رنگ کے ہوتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق  گلائل کی کاشت کیلئے زرخیز اور اچھے نکاس والی زمین کا انتخاب کریں۔