کینیڈا میں بین الاقوامی تجارتی میلے سیال فوڈ میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

 اسلام آباد (این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے کینیڈا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے سیال فوڈ میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بین الاقوامی تجارتی نمائش 2 تا 4 اپریل 2014ء کو کینیڈا کے شہر مانٹریال میں منعقد ہوگی جس میں چاول، شہد، سبزیاں، سی فوڈ، کیٹرنگ، کٹلری، مصالحے، دالیں، خشک میوے، منجمد و تیار غذائیں، انڈے و دودھ کی مصنوعات، الکوحل سے پاک مشروبات، ڈبہ بند اشیا، پنسار و کریانہ، کیمیائی، وزن گھٹانے میں معاون غذاتی مصنوعات، بچوں کے کھانے کی اشیائ، بسکٹ و بیکری کی مصنوعات، گوشت اور فریش پولٹری وغیرہ کی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں ۔