وزیراعظم کا زرعی مشاورتی کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے: سردار ظفر حسین

لاہور ( پ ر) مرکزی صدرکسان بورڈ  پاکستان  سردار ظفر حسین خان نے وزیراعظم  پاکستان نوار شریف  کی جانب سے زرعی مشاورتی کونسل تشکیل دینے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔ کسان بورڈ کے تنظیمی اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت  اس مشاورتی کونسل میں کسانوں کے حقیقی  نمائندے شامل کرے جو کسانوں کے مسائل کے حوالے سے بہترین تجاویز دے سکیں اور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ زراعت کے شعبے  پر خصوصی توجہ دی جائے کیوں کہ زراعت کی ترقی میں ہی پاکستان کی ترقی مضمر ہے۔ آج کاشت کاربیوروکریسی کے ظلم و جبر کے خلفا سڑکوں پر سراپا  احتجاج ہے اسے اس کی محنت کا صحیح  معاوضہ بھی  نہیں مل رہا اسے لاگت اخراجات سے بھی کم پر اپنی فصل  بیچنے پر مجبور  کیا جارہا ہے۔