سٹیل انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم

لاہور(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے اسٹیل انڈسٹری، ریفنڈز اور اسمگلنگ و انڈرانوائسنگ کی روک تھام کے لیے ایف بی آر اور لاہور چیمبر کے نمائندوں پر مشتمل دو اعلی سطحی کمیٹیاں تشکیل دے دیں ۔ اسٹیل انڈسٹری کا معاملہ حل کرنے کے لئے  محمد اشرف خان،شفقت محمود، میاں محمد اشرف، حافظ محمد اکبر اور خالد جاوید جبکہ اسمگلنگ، انڈر انوائسنگ اور ریفنڈز کے معاملات حل کرنے کے لئے ممبر کسٹمز نثار محمد، کلیکٹر کسٹمز جنید اکرم، لاہور چیمبر کے شیخ محمد آصف، افتخار علی ملک، میاں انجم نثار اور شاہد حسن شیخ پر مشتمل کمیٹی بنا دی ہے۔