بھر پور توجہ سے گندم کی فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کیاجاسکتا ہے، ترجمان محکمہ زراعت

بھر پور توجہ سے گندم کی فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کیاجاسکتا ہے، ترجمان محکمہ زراعت

راولپنڈی (اے پی پی) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ 20 لاکھ ایکڑ تھور زدہ رقبہ پر گندم کے ناموزوں طریقہ کاشت کے باعث پاکستان میں گندم کی فی ایکڑ اوسط پیداوارکم ہے تاہم تھوڑی سی توجہ سے پیداواری سلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں گندم کی فی ایکڑ پیداوار  تقریباً 27 من  ہے جو کہ ترقی یافتہ ممالک کی نسبت بہت کم ہے۔