ایم ڈی نیسپاک کی چیئرمین سی ڈی اے ندیم حسن آصف سے ملاقات

لاہور( این این آئی)نیسپاک کے مینیجنگ ڈائریکٹر امجد اے خان نے چیئرمین سی ڈی اے ندیم حسن آصف سے ملاقات کی۔ ایم ڈی نیسپاک نے چیئرمین سی ڈی اے کو نیسپاک کی پاکستان اور دیگر ممالک میں خدمات کے بارے خاص طور پر لاہور اور اسلام آباد میں مکمل کئے گئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔سی ڈی اے چیئرمین نے نیسپاک کی مشاورتی فرم کے طور پر انجینئرنگ کے شعبے میں قومی ترقیاتی منصوبوں پر خدمات کو سراہا۔