مری اور کوٹلی ستیاں میں ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں: اشفاق سرور
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ مری اور کوٹلی ستیاں میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ ان سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے-انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے حکومت کوشاں ہے اور مری کو بے مثال تفریحی مقام بنایا جائے گا- انہوں نے کہا کہ مری شہر سے تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے-انہوں نے یہ بات کمشنر آفس راولپنڈی میں مری اور کوٹلی ستیاں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے متعلقہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں اے سی مری طاہر فاروق، جنرل میجر ٹی ڈی سی پی جعفر کوہستانی ، ڈی ایس پی مری اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔