بے گھر سیلاب متاثرین مہمان ہیں، ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں: بلال یاسین
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ مصیبت میں گھرے سیلاب متاثرین مہمان ہیں ان کو صحت اور خوراک سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں - وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وہ سیلاب متاثرین کو فراہم کردہ سہولیات اور سیلابی پانی کا جائزہ لینے یہاں آئے ہیں- انہوںنے یہ بات گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کوٹ مٹھن ضلع راجن پور میں قائم ریلیف کیمپ کے معائنہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی- انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کی مکمل آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھے گی-سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب ، صوبائی وزرا ، ورکرز اور ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے ۔