ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی
راولپنڈی (اے پی پی) قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل پیر کو ہو گی۔ یہ رواں سال کی 19ویں جبکہ مجموعی طور پر 63ویں قرعہ اندازی ہے۔انہوںنے بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔ علاوہ ازیں 25 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی کل ہوگی۔ قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5 کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔