پاکستانی لیدر انڈسٹری انحطاط کا شکار‘ بھارت جگہ لے رہا ہے

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستانی چمڑا کی صنعت جو کوالٹی کے اعتبار سے ایشیا کی درجہ اول کی صنعت سمجھی جاتی تھی تیزی سے انحطاط کا شکار ہو رہی ہے اور اب اس کی جگہ بھارت اور دوسرے ممالک لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان ٹینرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین آغا سیدین نے مزید کہا کہ چمڑے کی صنعت اس وقت ٹیکسٹائل کے بعد زرِ مبادلہ کمانے کے لحاظ سے دوسری بڑی صنعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لیدر گارمنٹس کی ایکسپورٹ سال 2008-2009ء میں 26 فیصد کم ہوئی جبکہ بھارت کی لیدر گارمنٹس کی ایکسپورٹ43 فیصد بڑھ گئی بلکہ بھارت نے بروقت اقدامات سے پاکستان کے بین الاقوامی مارکیٹ شیئرز پر قبضہ کر لیا۔ بھارت لیدر گارمنٹس کی ایکسپورٹ 11.50فیصد ربیٹ دے رہا ہے جبکہ پاکستان میں گارمنٹس کا ریبیٹ صرف 2.38فیصد ہے۔