”آپ ایک ہنڈا خریدیں‘ ہم ایک درخت لگائیں“ ہنڈا کار فیکٹری کی نئی مہم

”آپ ایک ہنڈا خریدیں‘ ہم ایک درخت لگائیں“ ہنڈا کار فیکٹری کی نئی مہم

لاہور (پ ر) ماحول کی بہتری اور سرسبز و شاداب پاکستان کے تصور کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے پاکستان میں پہلی بار ”آپ ایک ہنڈا خریدیں‘ ہم ایک درخت لگائیں‘ کی ایک منفرد اور اپنی طرز کی پہلی مہم متعارف کروائی ہے۔ ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او تاکیہاروآ¶ کی نے گذشتہ روز ہنڈا کارز کی فیکٹری میں پودا لگا کر اس منفرد شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت ہنڈا‘ پاکستان میں فروخت ہونے والی اپنی ہر کار کے بدلے میں اس گاڑی کے مالک کی طرف سے درخت لگائے گا۔ ہنڈا کارز کا شمار صنعتی شعبے کے ان نمایاں مینوفیکچررز میں ہوتا ہے جو ماحول کے تحفظ اور اس کی بہتری کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہیں۔ پاکستان میں ہنڈا کارز کی طرف سے مقامی طور پر تیار ہونے والی ہر ہنڈا کار میں یورو 4 امیشن سٹینڈرڈز کی فراہمی ہنڈا کے اسی جذبے کا مظہر ہے۔