کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیہتر پوائنٹ کے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح اٹھارہ ہزار تین سو پینتالیس پر بند ہوا.

خبریں ماخذ  |  کامرس رپورٹر
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں  کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیہتر پوائنٹ کے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح اٹھارہ ہزار تین سو پینتالیس پر بند ہوا.

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو باسٹھ پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ اٹھارہ ہزار چار سو چونتیس کی نفسیاتی حد پر دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز کی تیزی اختتام تک برقرار رہی ، تاہم ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طورپر تیہتر پوائنٹ کے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح اٹھارہ ہزار تین سو پینتالیس پر بند ہوا،مارکیٹ میں سب سے زیادہ سودے ،اینگرو فوڈز ، جے ایس اینڈ کمپنی، بینک آف پنجاب اور سیمنٹ سیکٹر میں ہوئے،، مجموعی طور پر تین سو پچاس کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، ایک سو چوالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ایک سو بیاسی کے حصص میں کمی اور پچیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا.