پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ میں تین لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کیا گیا

پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ میں تین لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل کیا گیا

کراچی (اے پی پی) پورٹ قاسم پر 27 ہزار 790 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورٹ قاسم پر 27 ہزار 790 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی جس میں 20 ہزار 696 ٹن درآمدی کارگو اور 7 ہزار 94 ٹن برآمدی کارگو شامل ہے۔ کراچی پورٹ پر 2 لاکھ 73 ہزار 511 ٹن سامان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے پی ٹی نے 2 لاکھ 73 ہزار 511 ٹن کارگو ہینڈل کیا جس میں 1 لاکھ 95 ہزار 139 ٹن درآمدات اور 78 ہزار 372 ٹن برآمدات شامل ہیں۔