پلاننگ کمشن نے ترقیاتی فنڈز کی مد میں 141.1 بلین روپے جاری کردیئے

پلاننگ کمشن نے ترقیاتی فنڈز کی مد میں 141.1 بلین روپے جاری کردیئے

اسلام آباد (این این آئی) پلاننگ کمیشن آف پاکستان نے مالی سال 2012-13ءکے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 141.1 بلین روپے کے فنڈز جاری کر دئیے۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2012-13کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 233 بلین روپے مختلف کئے گئے ہیں جن میں سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے 345 منصوبوں کے 74.9 بلین روپے جبکہ سماجی شعبہ کے 694 منصوبوں کیلئے 61.5 بلین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح دیگر 74 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1.9 بلین روپے اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو کے ادارے ایرا کیلئے 2.8بلین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن نے ترقیاتی فنڈز کے اجراءکیلئے ایک میکنزم اختیار کیا ہے جس کے تحت مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 20 فیصد، دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبر 20 فیصد، تیسری سہ ماہی جنوری تا مارچ 25 فیصد جبکہ چوتھی سہ ماہی اپریل تا جون بقایا 35 فیصد فنڈز جاری کرتا ہے۔