وارد کی پوسٹ پیڈ ٹو پوسٹ پیڈ بیلنس کی منتقلی کی نئی سروس کا آغاز

لاہور (پ ر) وارد ٹیلی کام نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور شاندار ”پوسٹ پیڈ ٹو پوسٹ پیڈ“ سروس کا آغاز کیا ہے جو پاکستان ٹیلی کام انڈسٹری کی دنیا میں ایک اور نئی جدت ہے جس میں بلنگ والے صارفین کیلئے ”پوسٹ پیڈ ٹو پوسٹ پیڈ“ بیلنس منتقل ہو سکے گا۔ یہ سہولت وارد ٹیلی کام کے تمام پوسٹ پیڈکسٹمر کو حاصل ہو سکے گی جس کے تحت وہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنا بیلنس شیئر کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ پوسٹ پیڈ ٹو پوسٹ پیڈ بیلنس منتقلی کی سروس ٹیلی کام انڈسٹری میں پہلی بار وارد ٹیلی کام نے متعارف کروائی ہے۔