نگران حکومت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے: شیخ مشتاق

لاہور (کامرس رپورٹر)قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر شیخ محمد مشتاق نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاہور و دیگر شہروں میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں، امن و امان کی خراب صورتحال اور آئے روز سڑکوں پر ہونے والے قتل عام کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عدم تحفظ کا شکار تاجر کڑوڑوں روپے ٹیکس دینے کے بعد باوجود سیکورٹی سے محروم اور اپنے اثاثوں کا تحفظ چاہتے ہیں۔ انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے کہا کہ VIP افراد کی ڈیوٹی مامور پولیس فورس کو فوری طور پر واپس بلایا جائے اور عوام کی سیکورٹی اورامن و امان کی بہتری کے لیے انہیں تعینات کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ سر عام د ندناتے قاتلوں اور ڈاکوﺅں کی موجودگی اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ مقامی انتظامیہ عوام کے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام اور شہری سرعام قتل ہو رہے ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر نوٹس لیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور نااہل راشی اور سیاسی سفارشوں پر اہم پوسٹوں پر لگائے گئے افسران کو فوری تبدیل کیا جائے۔