مسافروں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے لاہور ائرپورٹ حکام کا اجلاس

مسافروں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے لاہور ائرپورٹ حکام کا اجلاس

لاہور (خبرنگار) سپریم کورٹ کے سویوموٹو نوٹس لینے اور ائرپورٹوں پر مسافروں کیلئے بہتر ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے گذشتہ روز لاہور ائرپورٹ پر ایک اہم اجلاس ہوا۔ ڈائریکٹر ائرپورٹ سروسز سول ایوی ایشن کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں ایف آئی اے، اوورسیز پاکستانی فا¶نڈیشن، کسٹمز، اے ایس ایف، اے این ایف، پی آئی اے، شاہین ائرلائنز، ائربلیو، تمام غیرملکی ائرلائنز کے افسران اور تمام انٹرنیشنل ائرپورٹوں کے جنرل منیجرز ن ےشرکت کی۔ اجلاس میں گلف اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کیلئے سفر کرنے والے مسافروں کے معاملات زیرغور آئے۔