مرکنٹائل ایکس چینج میں 3 ارب چھ کروڑ سے زائد کا کاروبار

مرکنٹائل ایکس چینج میں 3 ارب چھ کروڑ سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 14382 لاٹ کے سودے تین ارب 6کروڑ 57 لاکھ 29 ہزار چار سو 65 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں چاول، چینی کی قیمتوں میں اضافہ اور چاندی، سونا، پام آئل اور گندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ خام تیل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 96.74 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 28.015 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1597.9ڈالر، 10گرام سونے کی قیمت 50,901 روپے ، ایک تولہ سونے کی قیمت 60,812 روپے، 100کلو چاول اری 6 کی قیمت 3412 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4155 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 45.37 روپے اور 100کلو گندم کی قیمت 2862 روپے پر بند ہوئی۔