فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کےلئے ایمنسٹی سکیم کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے

خبریں ماخذ  |  کامرس رپورٹر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کےلئے ایمنسٹی سکیم کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے

ایف بی آر کے مطابق اکتیس مارچ تک جاری رہنے والی ایمنسٹی سکیم کے دوران ملک بھر میں مجموعی طورپراڑتیس ہزارنان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی۔ جس سےایف بی آر کو نو ارب اسی کروڑ کے اضافی محصولات حاصل ہوئے۔ ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی سکیم میں توسیع کےلئےوفاقی حکومت

سےرجوع کیا گیا تھا، جس کی اب منظوری دیدی گئی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے مزید نو ارب روپے کے اضافی محصولات جمع ہونگے۔ اس سے قبل آٹو موبیل انڈسٹری کی جانب سے ایمنسٹی سکیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔