سینئر افسران کے بار بار تبادلوں سے کارکردگی متاثر ہو رہی ہے : ایف بی آر

سینئر افسران کے بار بار تبادلوں سے کارکردگی متاثر ہو رہی ہے : ایف بی آر

کراچی (این این آئی) ایف بی آر نے کہا ہے کہ سینئر افسران کے بار بار تقرر اور تبادلے سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے، اس اقدام سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی کے ہدف پر بھی منفی اثر پڑ رہا ہے۔ ایف بی آر کے حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22مارچ کو کراچی ایف بی آر کے 20سینئر افسران کے تقرر اور تبادلے کئے گئے جس میں گریڈ 19کے بہت سے سینئر اور قابل افسران کو سائڈلائن پوسٹنگ دی گئی ہے۔