سٹاک مارکیٹوں میں تیزی‘ مجموعی سرمایہ کاری 44 کھرب 84 ارب سے بڑھ گئی

سٹاک مارکیٹوں میں تیزی‘ مجموعی سرمایہ کاری 44 کھرب 84 ارب سے بڑھ گئی

کراچی+لاہور (اے پی پی+کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 228.80 پوائنٹس کے اضافہ سے 18272.11 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 174.14 پوائنٹس کے اضافہ سے 14382.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 228.80 پوائنٹس کے اضافہ سے 18272.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 332 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 214 کمپنیوں کے حصٍص کی قیمتوں میں تیزی، 98 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 17 کروڑ 10 لاکھ 13 ہزار 480 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 28 کروڑ 12 لاکھ 92 ہزار 467 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 44 کھرب 46 ارب 89 کروڑ 58 لاکھ 72 ہزار 857 روپے سے بڑھ کر 44 کھرب 84 ارب 63 کروڑ 58 لاکھ 43 ہزار 882 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 114 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 4 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 1 کروڑ 51 لاکھ 31 ہزار 130 حصص کا کاروبار ہوا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روز تیزی کارجحان رہا - مجموعی طور پر100کمپنیوں کا کاروبارہوا۔32 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔12 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ56کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس57.14پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ4157.58پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل41لاکھ99 ہزار 500حصص کا کاروبار ہوا۔ جبکہ گزشتہ روز61لاکھ47 ہزار500حصص کا لین دین ہوا تھا۔