سندھ میں آئندہ ہفتے 3 روز سی این جی بند رہے گی

کراچی (اے پی اے) بھٹ گیس فیلڈ میں سالانہ مرمت کے دوران سندھ میں سی این جی آئندہ ہفتے سے 3 دن بند رہے گی۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے مطابق سی این جی بندش کا سلسلہ 4 ہفتے تک جاری رہے گا جبکہ بندش کے ممکنہ دن منگل، جمعرات اور ہفتہ ہوں گے۔