درآمدات میں کمی‘ برآمدات میں اضافہ تجارتی خسارہ 10 فیصد گھٹ گیا

اسلام آباد (اے پی اے) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملک کے تجارتی خسارے میں دس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران ملکی برآمدات میں پانچ فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں دو اعشاریہ چار ایک فیصد کمی سے ملک کے تجارتی خسارے میں بھی کمی ہوئی۔