حکومت ٹی بلز‘ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے 14 سو ارب حاصل کرے گی

کراچی (اے پی اے) رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں حکومت ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے چودہ سو ارب روپے حاصل کرے گی۔ سٹیٹ بینک کے جاری آکشن کلینڈر کے مطابق حکومت نے چوتھی سہ ماہی میں تیرہ سو پچیس ارب روپے مالیت کے ٹی بلز اور پچہتر ارب کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔