تھرکول منصوبہ: بھارتی کمپنیوں کی مقامی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر میں دلچسپی

تھرکول منصوبہ: بھارتی کمپنیوں کی مقامی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر میں دلچسپی

کراچی (اے پی اے) بھارت کی نجی کمپنیوں نے تھرکول منصوبے میں مقامی کمپنی کے ساتھ جوائنٹ وینچر میں دلچسپی ظاہر کر دی۔ بھارتی کمپنیز پاکستان میں تھرکول منصوبے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان میں تعینات بھارتی اکنامک اینڈ کمرشل کونسلر نے، بھارتی کمپنیوں، ٹاٹا اور بھارت ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ کی پاکستان کی مقامی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے لئے کوشیشیں تیز کر دی ہیں۔ بھارتی کمپنیز بھارتی ریاست گجرات اور نویلی تامل ناڈو میں جاری منصوبوں کے لئے پاکستان سے کوئلہ خریدنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے تھرمیں کول مائننگ کے سلسلے میں ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے بیس لیجسلیٹرز پر مشتمل ایک ٹیم بھارت کا دورہ کر چکی ہے تاہم سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ تھرکول منصوبے میں غیر ملکی کمپنیوں کی شمولیت سے اس منصوبے کا مستقبل بھی ریکوڈک جیسا ہی ہو گا۔ اس لئے بہتر ہو گا کہ تھرکول منصوبہ مقامی کمپنیوں کی مدد سے ہی آگے بڑھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاملات طے پانا اچھا ہے تاہم اس سلسلے میں تمام سکیورٹی خدشات اور ملکی مفاد کو مدنظر رکھا ہو گا۔