ایم ڈی نیسپاک اسد آئی خان عہدے پر بحال

لاہور (کامرس رپورٹر) لبرل فورم پاکستان کے بورڈ ممبر محمد صفدر نے نیسپاک کے ایم ڈی اسد آئی اے خان کو ان کے عہدے پر بحال کئے جانے پر کہا ہے کہ انصاف اور قانون کے تقاضے پورے ہو گئے ہیں اور ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرکے سفارش اور کرپشن کا خاتمہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا سابق حکومت نے غیر قانونی ٹرانسفرز، پوسٹنگ اور بھرتیاں اور غیر قانونی ترقیاں دے کر انصاف کی دھجیاں اڑا دی تھی۔ سپریم کورٹ نے ہمیشہ انصاف کا بول بالاکیا ہے اور اعلیٰ عدلیہ کے تاریخی فیصلے اور اقدام قابل ستائش ہیں۔