ابوذر غفاری مسلم لیگ ن تاجر ونگ لاہور کے نائب صدر مقرر

ابوذر غفاری مسلم لیگ ن تاجر ونگ لاہور کے نائب صدر مقرر

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے صدر پرویز ملک نے حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر مقامی پبلشرز کے چیف ایگزیکٹو و معروف تاجر ابوذر غفاری کو مسلم لیگ ن تاجر ونگ لاہور کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔ تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کے مطابق تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار اداکریں گے۔ اجلاس میں شیخ رضا، زاہد رشید، الطاف حسین گوہر، شیخ نصیر، کاشف حسین گوہر، طلعت بٹ، خواجہ یعقوب، خواجہ اطہر، عمر قدوسی، لطیف گجر اور دیگر نے شرکت گی۔