آٹو انڈسٹری پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا: پرویز غیاث

کراچی(اے پی اے )وفاقی وزارت صنعت اور آٹو انڈسٹری کے درمیان نئی آٹو پالیسی کے لیے مذکرات کا تسلسل بحال ہوگیا ہے، آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ پلان کی جگہ آٹو انڈسٹری پالیسی کا نام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو پرویز غیاث نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ آٹو انڈسٹری پالیسی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ انڈسٹری اور وزارت صنعت کے درمیان پالیسی کے حوالے سے بات چیت کا سلسلہ ایک بار پھر بحال ہوگیا ہے اور گزشتہ ہفتے ہونیوالے اجلاس میں پالیسی کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ نئی پالیسی کا اعلان آئندہ منتخب ہونیو الی حکومت کریگی۔پرویز غیاث نے ایف بی آر کی جانب سے نان ڈیوٹی پیڈ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن کیلیے ایمنسٹی اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے اسے غلط اقدام قرار دیا ۔