ترقی کے ایجنڈا کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے: زبیر احمد
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سیکرٹری جنرل زبیر احمد نے کہا ہے کہ ترقی کے ایجنڈے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے دشمن دھماکوں سے اقتصادی راہداری مسئلہ کشمیری کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ ملک میں جاری ترقی اور خوشحالی کے ایجنڈے کو ہر قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ معاشی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری ہے اس میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت کی نہیں کی جائے گی۔