محکمہ محنت سمیت تین اداروں کے زیر اہتمام اجلاس مسودہ قانون پیشہ وارانہ صحت و تحفظ پیش کیا گیا
لاہور (پ ر) مرکز برائے بہتری حالات کار و ماحول اور ادارہ صنعتی تعلقات‘ محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب کے زیر اہتمام بین الاقوامی ادارہ محنت کی ماہرانہ اور تکنیکی معاونت سے ایک روزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پیشہ وارانہ صحت و تحفظ بابت مسودہ قانون پیش کیا گیا۔ جس میں آجر و اجیر اور حکومتی نمائندوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔ میٹنگ میں مسودہ قانون کو باہمی رضا مندی سے زیر غور لایا گیا۔ مسودہ قانون پیشہ وارانہ صحت و تحفظ جو کہ مروجہ فیکٹری ایکٹ 1934کا نعم البدل ہے اور دور حاضر کے پیشہ وارانہ مسائل کو حل کرنے‘ ان کے بارے قانونی تحفظ اور کام کے ماحول کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گا۔