تعمیر بینک نے پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2016میں دونمایاںایوارڈز حاصل کرلیے
لاہور( پ ر) تعمیر مائکرو فنانس بینک نے اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر ملک کے پہلے ’’پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2016‘‘ میں بہترین مائکروفنانس بینک اور ـبینک دی ان بینکڈکی کیٹگری میں دو ایوارڈز حاصل کرلیے ہیں۔ ایوارڈز کی تقریب موہاٹہ پیلس کراچی میں ہوئی جس میںملک کی سماجی بہتری اور مالیاتی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینکوں کو ایوارڈز دیے گئے۔پہلی کٹیگری کا ایوارڈ ’’بینک دی ان بینکڈ‘‘پاکستا ن میں مالیاتی شمولیت بڑھانے کے لیے تعمیر بینک کی خدمات کا اعتراف ہے۔