یوٹیلٹی سٹوروں پر رمضان پیکیج کا اطلاق آج سے ہوگا
لاہور(آئی این پی) وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مجموعی طور پر پونے دو ارب کی سبسڈی کے ساتھ رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق (آج)یکم جون سے ہوگا۔چینی، چائے، گھی، مصالحہ جات، صابن سمیت دیگر ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی پانچ روپے فی کلوگرام کمی سے 61روپے فی کلوگرام ،بیس کلوگرام آٹے کا تھیلا 695کی بجائے 615روپے ،دال چنا اور کالے چنے10روپے کمی سے 110روپے فروخت ہو گی۔