جائیداد کی قیمت کا تعین مارکیٹ ریٹ پر ہونے سے خزانہ کو فائدہ ہوگا: خواجہ خاور
لاہور (کامرس رپورٹر) اےف پی سی سی آئی رےجنل قائمہ کمےٹی برائے امن وامان کے چےئرمےن و سےنئر نائب صدرپاکستان مسلم لےگ (ن) ٹرےڈرز ونگ پنجاب خواجہ خاوررشےد نے کہا ہے کہ ملکی میڈیا اور حکومت کی کاوشیں رنگ لے آئی پراپرٹی خرید و فروخت کی آڑ میں کالا دھن سفید کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بنا دیا گیا، جائیداد کی قیمت کا تعین مارکیٹ ریٹس پر ہونے سے قومی خزانے کو اربوں کا سالانہ فائدہ ہوگا جبکہ سالوں سے پراپرٹی میں انویسٹ ہونے والا پیسہ واپس انڈسٹری میں آ جائے گا، حکومت کی ان نئی ترمیم سے نا صرف عام آدمی کی گھر خریدنے کی خواہش پوری ہو سکے گی بلکہ ملکی صنعت کو بھی بھر پور فائدہ حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس2001 سیکشن 68 میں فنانس ایکٹ 2016 کے تحت ترمیم کر دی گئیں ہیں جن کا اطلاق آج سے ہوگا۔ انکم ٹیکس آرڈیننس میں اہم ترمیم سے پیسہ کاروبار میں واپس آئے گا کیونکہ سٹے بازوں اور کالا دھن صاف کرنے والوں نے پراپرٹی مارکیٹ کو آسمان پر پہنچا دیا ہے جس کی اب روک تھام ہو جائے گی ۔