پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 76 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئے
کراچی (این این آئی)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 76 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 جون 2016ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 21 ارب 76 کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئے۔