سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک بھر میں یکساں کارگوریٹس نافذ کرے : ناصر سعید
لاہور (کامرس رپورٹر)سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک بھر میں یکساں کارگو ریٹس نافذ کرے کیونکہ لاہور ایئرپورٹ پر بھاری اوورچارجنگ کی وجہ سے امپورٹرز نے اپنے کاروبار دیگر ایئرپورٹس پر منتقل کرلیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، کراچی القیرہ عتیق سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن خواجہ خاور رشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ناصر سعید نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن انتظامیہ کی رضامندی سے اوورچارجنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے امپورٹرز نے دیگر ایئرپورٹس کا رخ کرلیا ہے۔