مرکنٹائل ایکسچینج میں 5 ارب 39 کروڑ 60 لاکھ روپے کا کاروبار
لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں 5 ارب 39 کروڑ 60 لاکھ روپے کے سودے ہوئے سودوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 45 لاکھ 30 ہزار رہی اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2558 کی سطح پر بند ہوا۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ روپے رہی جبکہ چاندی کے سودوں کی مالیت 31 کروڑ 14 لاکھ 40 ہزار روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت 20 لاکھ 2 ہزار رہی۔