وزیراعظم کسان پیکیج کے تحت لاہور میں رقوم کی تقسیم جاری
لاہور (خبر نگار) ضلعی انتظامیہ لاہور نے گذشتہ روز بھی وزیراعظم کسان پیکج کے تحت لاہور شہر کے کسانوں میں امدادی رقوم کے پے آرڈرز کے تقسیم کے عمل کو جاری رکھا اور لا ہور کے پانچ مراکز میں سینکڑوں کسانوں میں فی ایکڑ 5 ہزار کے حساب سے پے آرڈرز تقسیم کیے گئے۔