چینی برآمد کی اجازت نہ دینے سے مایوسی ہوئی: شوگر ملز ایسوسی ایشن
لاہور (کامرس رپورٹر) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم نواز شریف کی کمٹ منٹ کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ فوری طور پر فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں کسانوں کو بروقت ادائیگیاں نہیں ہو سکیں گی اور انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا گزشتہ روز قومی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے حوالہسے رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے ۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ شوگرانڈسٹری بدترین بحران کا شکار ہے۔ شوگر ملیں دیوالیہ ہو رہی ہیں اورحکمرانوں کو انڈسٹری کے مسا ئیل کے بارے میں آگا ہی کے باوجود ملک کی اس اہم انڈسٹری کے مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی یقین دھانی پر ملک میں کرشنگ سیزن شروع کر دیا گیا ہے۔